واشنگٹن۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 3,323 افراد ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,017 ہو گئی۔جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایا کہ ایک دن پہلے امریکہ میں کورونا وائرس سے 2,139 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مزید 28,819 کے اضافہ کے ساتھ یہ بڑھ کر 890،524 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 1.95 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔