واشنگٹن16مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید متاثر امریکہ میں اس وبا سے 87 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار سے بڑھ کر 87.427 سے کر چکی ہے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ کر 41.172 ہو گئی ۔ امریکہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کورونا انفیکشن سے پوری طرح صحت یاب ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے نیو یارک اور نیو جرسی کے صوبے کورونا سے سب سے زائد متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔نیو جرسی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے 10،000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، مشی گن ، ایلی نوائے ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسے صوبوں میں بھی کوڈ ۔19 کی وبا پھیل رہی ہے ۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔