واشنگٹن ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محققین نے کورونا وائرس کے خلاف مطالعاتی بنیادوں پر دو کم قیمت عمومی ادویات کے ٹسٹ شروع کر دیے ہیں۔ اس دوا کے ذریعے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کیعلاج میں مدد کی توقع ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کووِڈ 19 کی بیماری کی اب تک کوئی دوا موجود نہیں ہے۔ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اس وقت ایسے مریضوں کو فقط سانس لینے میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف میناسوٹا نے کووِڈ انیس کی سنگینی کو کم کرنے والی دو آزمائشی ادویات کا 15 سو افراد پر تجربہ شروع کیا ہے۔