کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا ایک مرتبہ پھر پھیلنے لگا ۔ ہزاروں مریضوں کو ہاسپٹل داخل کروا دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا میں امریکی محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری کووڈ ۔19 اور فلو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں جن سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس نئی لہر نے مختلف ریاستوں کو کرسمس میں عوامی تقریبات کے پیش نظر پابندیوں سے متعلق غور کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 9ڈسمبر کے اختتام ہفتہ کے موقع پر 2ہزار449 مریضوں کو ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا جو گزشتہ ماہ سے 40فیصد زیادہ تعداد ہے ۔