امریکہ میں کچرے کے ڈبے بھی اسمارٹ ہوگئے

   

سان فرانسسکو: اگرچہ امریکہ میں اس وقت بیروزگاری اور مہنگائی کا زور ہے لیکن سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے کوڑے کے ڈرموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اب شہر کیلئے نئے جدید کوڑے داں ڈیزائن کیے گئے ہیں لیکن ہر پروٹوٹائپ پر 11 سے 20 ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہوئی ہے۔ 2018ء میں سان فرانسسکو کی بلدیہ نے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم ایک جدید کوڑے دان کی ڈیزائننگ کیلئے رکھے تھے جن میں سے ایک بہترین منتخب کردہ ڈیزائن سے 3000 ڈبے بناکر انہیں شہر کے مختلف علاقوں میں رکھا جائے گا۔ شرط یہ تھی کہ کوڑے کا ڈرم جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہو اور دیکھنے میں بہت خوبصورت ہو۔ یہی وجہ ہیکہ ان کی ڈیزائننگ پر بہت توجہ دی گئی ہے۔روایتی ڈبوں کے بارے میں کہا جاتا ہیکہ جب کچرا چننے والے ان پر دھاوا بولتے ہیں تو وہ الٹ جاتے ہیں اور یوں کچرا باہر نکل جاتا ہے۔