واشنگٹن : امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں گاہک نے تقریباً 15,170 روپئے (205.94ڈالر) کے بل پر 3.68 لاکھ روپئے (5000ڈالر) کی ٹپ دی۔ جاریہ کوویڈ۔19 وبا کے درمیان ایک گاہک کی فراخدلی کے کافی چرچے ہورہے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمارے پاس اس گاہک سے اظہارتشکر کے سواء دیگر الفاظ نہیں ہیں۔ ایک مشکل گھڑیوں میں مسلسل تعطیلات سے گزرنے والے ہمارے اسٹاف کی مدد کرنے پر ہم آپ کے ممنون و مشکور ہیں۔ جس ویٹر کو ٹپ دی گئی وہ نئی ملازمہ ہے جو نرسنگ کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔