امریکہ میں گرفتار تلنگانہ سافٹ ویر انجینئرس کو ضمانت

   

حیدرآباد۔/6فروری، ( سیاست نیوز) فرضی یونیورسٹی ویزا اسکام کے سلسلہ میں گرفتار تلنگانہ کے سافٹ ویر انجینئرس کو ضمانت حاصل ہوگئی ہے۔ دیگر 3 طلباء نے امریکی عدالت میں اپنے بے قصور ہونے کی اپیل کی۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا کہ تلگو انجینئر پنی دیپ کرانتی کو 10 ہزار ڈالر مچلکہ پر ضمانت دی گئی ہے۔ وہ یہاں پر H1B ویزا پر پہنچے تھے۔ تین دیگر طلباء میں سے ایک کا تعلق تلنگانہ اور دو کا آندھرا پردیش سے ہے۔ویزا اسکام کے سلسلہ میں امریکی حکام نے 130 طلباء کو گرفتار کیا ہے جن میں 129 ہندوستانی ہیں۔