امریکہ میں گن کلچرکے خلاف مظاہرے

   

نیویارک : امریکہ میں ہزاروں نے افراد نے گن کلچر کے خاتمے اور اس حوالے سے سخت قوانین کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں چار سو سے زائد ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مظاہرین نے کہا کہ گن کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائڈن بھی اس حوالے سے تحفظات ظاہر کر چکے ہیں تاہم ناقدین کے مطابق مضبوط گن لابی کی وجہ سے اس عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اس موضوع پر کانگریس سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ گن کنٹرول کے معاملے میں ایک قانون مرتب کریں۔