حملہ آور نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے گئے
واشنگٹن۔2؍جون ( ایجنسیز ) امریکہ میں ایک شخص نے ہجوم پر پیٹرول بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ 45 سالہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت محمد صابری سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص نے حملے سے قبل ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگایا اور آگ لگا کر بوتل ہجوم پر پھینک دی۔یہ حملہ بولڈر کے اس مشہور مال میں ہوا جہاں ’رن فار دی لائف‘ نامی رضاکار گروپ کے کارکن اور مظاہرین جمع تھے اور غزہ میں قید یرغمالیوں کے معاملے کو اجاگر کر رہے تھے ۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو چیختے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ۔حملہ آور خود بھی زخمی ہوا جس کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔یہ واقعہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں پر فائرنگ کے دو ہفتے بعد ہوا ہے جس میں شکاگو سے تعلق رکھنے والے حملہ آور کو جب پولیس نے پکڑا تو اس کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فلسطین اور غزہ کے لیے کیا۔ بولڈر کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ محکمہ انصاف نے اس کو ’تشدد کا ایک غیرضروری اقدام‘ قرار دیا ہے۔