امریکہ میں ہلاک 3 بچوں کی نعشیں آج حیدرآباد لائی جائیں گی

   

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) امریکہ کے شہر ٹنیسی میں آتشزدگی واقعہ میں ہلاک ہوجانے والے تلنگانہ کے تین بچوں کی نعشوں کو کل حیدرآباد لایا جارہا ہے۔ 23 ڈسمبر کو یہ المیہ واقع ہوا تھا۔18 جنوری کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ تینوں بچے ستویکا شرون نائیک (18 سال) ، ارون سوہاس نائیک (16 سال) ، جوئے سچترا نائیک (14 سال) کی نعشوں کو حیدرآباد لانے کے بعد نلگنڈہ لے جایا جائیگا۔