امریکہ میں ہندوستانی طالب علم کو ایک سال کی قید

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی عدالت نے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو کمپیوٹرس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک سال کی سزا سنائی۔ وشواناتھ اکوتوٹا نے سینٹ روز کالج نیویارک میں 66کمپیوٹرس اور مانیٹرس کو نقصان پہنچایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وشواناتھ نے یو ایس بی کِلر آلہ کے ذریعہ کمپیوٹرس کو نقصان پہنچایا تھا۔
عدالت نے ہندوستانی طالب علم کو ایک سال کی سزا کے علاوہ 58 ہزار 471 امریکی ڈالر ( ہندوستانی کرنسی 41.71 لاکھ ) ادا کرنے کا حکم دیا۔