امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی سکھ پولیس ملازم کو گولی مار دی گئی

   

Ferty9 Clinic

ہوسٹن 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی سکھ ڈپٹی شیرف سندیپ سنگھ دہلی والا کو ہوسٹن میں کئی گولیاں برساکر ہلاک کردیا گیا۔ وہ یہاں ٹریفک انتظامات میں مصروف تھے کہ ایک کار میں سوار دو افراد میں سے ایک نے ان پر گولیاں برسائیں۔ ہوسٹن ڈپارٹمنٹ کے پہلے سکھ ڈپٹی آفیسر تھے جن کو ہلاک کیا۔ حملے کے وقت اس عہدیدار نے ترپان پہن رکھا تھا۔