امریکہ میں ہندوستانی نژاد سرکٹ جج کی وفاقی جج کے عہدہ پر ترقی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد امریکی سرکٹ کورٹ جج انوراگ سنگھل کو امریکی ریاست فلوریڈا کا وفاقی جج مقرر کیا ہے ۔ سنگھل کا نام عدلیہ کے ان 17 ناموں کی فہرست میں شامل تھا جسے وائیٹ ہاؤس نے سنیٹ کو روانہ کیا تھا اور اگر سنگھل کے نام کو سنیٹ نے منظور کرلیا تو موصوف موجودہ جج جیمس گوہن کی جگہ لیں گے جو یونائٹیڈ اسٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ساؤتھرن ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ سنگھل اس عہدہ کیلئے نامزد کئے جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ 50 سالہ سنگھل فی الحال فلوریڈا میں سرکٹ کورٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔