امریکہ میں ہنمکنڈہ کے نوجوان کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔23۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی امریکہ میں اموات میں حالیہ عرصہ میں اضافہ تشویشناک ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کی غرض سے امریکہ جانے والے کئی طلبہ کی حادثات یا حملوں میں موت واقع ہوئی ہے۔ ہنمکنڈہ ضلع کے کملاپور منڈل سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ومشی کی امریکہ میں مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ مادنا پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والے ومشی نے گزشتہ سال جولائی میں اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ مینیسوڈا اسٹیٹ میں وہ پارٹ ٹائم جاب کرتے ہوئے ایم ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے دن گراؤنڈ فلور پر کار میں ان کی نعش دستیاب ہوئی۔ وہ جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے، اسے گراؤنڈ فلور پر کار میں نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اپارٹمنٹ میں رہنے والے ہنمکنڈہ کے دیگر نوجوانوں نے نعش کو دیکھنے کے بعد ارکان خاندان اور پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی پولیس نے جانچ کا آغاز کردیا ہے۔ ومشی کی موت کی اطلاع نے مادنا پیٹ موضع میں غم کی لہر دوڑا دی ہے ۔1