امریکہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،ہلاکتوں کی اطلاع نہیں

   

نیویارک : امریکہ میںایک ہیلی کاپٹر موجاو ریگستان میں گر گیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔ سان برنانڈینو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز لاس ویگاس سے تقریبا 10 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع موجاو ریگستان میں ایک چھوٹ سے قصبے کے قریب گرا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹرپام اسپرنگس ہوائی اڈہ سے پرواز کرتے ہوئے ریاست نیواڈار جا رہا تھا جس کے حادث کی تحقیقات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امریکی ہوابازی کے ادارہ نے تاحال حادثہ میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے ۔