راہول گاندھی تقاریب میں شرکت کریں گے
حیدرآباد: 29 مئی (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی امریکہ میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب میں شرکت کریں گے۔ امریکہ میں مقیم تلگو عوام کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے انتظامات کے سلسلہ میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی اور دیگر قائدین امریکہ روانہ ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راہول گاندھی نے نیویارک اور دیگر مقامات پر تلگو عوام سے خطاب کا ارادہ ظاہر کیا اور اس سلسلہ میں ریونت ریڈی کو امریکہ میں مقیم تلگو تنظیموں سے ربط قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ راہول گاندھی کی ایما پر ریونت ریڈی شخصی طور پر امریکہ روانہ ہورہے ہیں۔ 2 جون کو اوورسیز انڈین کمیونٹی کی جانب سے یوم تاسیس تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی کے علاوہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، پونالا لکشمیا اور دیگر قائدین بھی امریکہ روانہ ہورہے ہیں۔ ر