واشنگٹن۔4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملات کا پتہ لگانے ملک بھر میں اب تک ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے ۔مسٹر پینس نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا‘‘ کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی جانچ کے حوالہ سے ہم نے ابھی تک ملک بھر میں ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کی جانچ کی ہے .”قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آغاز میں کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی کم جانچ کے سلسلہ میں بھاری دباؤ میں آ گیا تھا جس کے بعد نائب صدر کا یہ بیان آیا ہے ۔