امریکہ میں 2لاکھ10ہزار تارکین وطن گرفتار

   

واشنگٹن : امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سال بھر کے دوران 2لاکھ 10ہزار افراد کو غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ یہ تعداد 20برس کے دوران کسی بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے اور اس سے بائیڈن حکومت کو درپیش امیگریشن کے مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ رواں برس مارچ میں گزشتہ برس مارچ کے مقابلے میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔