ٹیکساس: امریکہ میں 2 سال کے بچے برینڈن نے والدین اور بہن بھائیوں کو خوفناک آگ میں زندہ جل جانے سے بچالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس کا ایک مکان خوفناک آتشزدگی میں مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگیا تاہم دو سالہ بچے کی بروقت مداخلت نے والدین اور بہن بھائیوں کو بچالیا۔آتشزدگی میں گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے اہل خانہ محفوظ رہے۔ والدین کے کپڑے عقب سے جل گئے اور کچھ بچوں کو خراشیں آئیں۔ اہل خانہ نے زندہ بچ جانے پر پارٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ بیڈ روم میں سب بے خبر سو رہے تھے اور آگ پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ ہم لوگ حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں لیکن سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی ہے۔