امریکہ میں 27 مئی سے سہ روزہ تلگو کانگریس کانفرنس

   

ورنگل کے پہلے مسلم تلگوداں ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین کانفرنس کی نظامت کیلئے مدعو

ہنمکنڈہ ۔ تلنگانہ امریکن تلگو اسوسیشن کی ورلڈ تلگو کانگریس کانفرنس کے دعوت نامے پر ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین تلگو زبان کے فروغ کے لیے تلگو زبان، قاعدے گرامر اور لٹریچر پر خطاب کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ 25000 سے زائد اعلی تعلیمی یافتہ انٹلکچول سے خطاب کرینگے ۔ ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین تلگو زبان میں نظامت کے فرائض انجام دینے والے پہلے مسلم ورنگل کے تلگو داں ہیں، تلگو زبان کے بہترین لب و لہجے کے مالک ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین تلگو حلقہ میں ایک منفرد نام و پہچان رکھتے ہیں۔ ورنگل ہی نہیں بلکہ تمام تلگو ریاستوں میں ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین کا ایک جانامانا نام ھے۔ ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین ورنگل عرس جاگیر میں پیدا ہوئے * ڈاکٹر سید مخدوم ال انڈیا ریڈیو میں ورنگل کے ریڈیو پریزینٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ورنگل میں جب سابقہ وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کا جلسہ عام ہوا اس وقت سے ریاست کے سابقہ وزیر اعلٰی این ٹی آر ہو چندرا بابو ناییڈو کا جلسہ ہو یا سابقہ وزیر اعلی ڈاکٹر وای ایس راجہ شیکھر ریڈی کا جلسہ عام سے لیکر موجودہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کے جلسہ عام کی نظامت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ تلنگانہ امریکن تلگو اسوسیشن کی ورلڈ کانگریس کانفرنس کا اجلاس 27، 28 اور 29 مئی کو نیویارک، امریکا میں ہوگا۔ اس تقریب میں امریکہ سے تقریباً 25,000 تلگو عوام شرکت کریں گے۔ ورنگل کے پہلے شخص ہیں جنہیں اس کانفرنس میں نظامت کا موقع ملا۔ ورنگل کے رپورٹر کی حیثیت سے اپنی(ال انڈیا ریڈیو پریزینٹر ) زندگی کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین کا تلنگانہ امریکن تیلگو اسوسیشن کی ورلڈ کانگریس کانفرنس میں نظامت کے لیے منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔ جس کی مادری زبان اردو ہے لیکن تلگو سے محبت نے انہیں اس درجہ پر پہنچا دیا۔ ڈاکٹر سید محی الدین نے اس موقع پر نمایندہ سیاست محمد اسماعیل ذبیح سے کہا کہ وہ سیاست ٹی وی اور اخبار کے ذریعہ ورنگل کے میڈیا کے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے تلگو سیکھنے میں میری مدد کی اور اس سطح تک پہنچنے میں میری مدد کیے ۔