واشنگٹن: امریکہ میں 400 دولتمند ترین افراد کی فوربس فہرست میں 7 ہندوستانی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہیں ان میں سرفہرست امیزان کے سی ای او جیف بیزوز ہیں۔ ان کی دولت 179 بلین ڈالر ہے۔ ہندوستانی امریکی نژاد زیڈ اسکیلر سی ای او جئے چودھری، سیمفونی ٹیکنالوجی گروپ فاونڈر رومیش واڈوانی، وے فیر سی ای او نیرج شاہ، کھوسلا ونچرس ونود کھوسلا، شرپالوس کوویترک کے رام شری رام، ایرلائن کے سینئر عہدیدار راکیش گنگوال اور ورک ڈے سی ای او انیل بھسری بھی شامل ہیں۔