امریکہ میں 5.37لاکھ سے زیادہ کورونا اموات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 5.37 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 2.96 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5,37,955 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2,96,03,457ہوچکی ہے۔