امریکہ میں 60 یوم کیلئے ایمیگریشن معطل

   

امریکی ورکرس کا تحفظ مقصد : ٹرمپ ۔ ہم تبدیلی کا جائزہ لے رہے ہیں : انڈیا

واشنگٹن ؍ نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے معلنہ ارادہ کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیئے جس کے ذریعہ امریکہ میں 60 یوم کیلئے بعض اقسام کا ایمیگریشن معطل ہوگیا۔ اس اقدام کا مقصد امریکیوں کے جابس کا تحفظ بتایا جارہا ہے۔ امریکہ میں بڑھتی بیروزگاری کو کورونا وائرس وباء سے منسوخ کیا جارہا ہے جس نے ملک کی معیشت کو درہم برہم کر رکھی ہے۔ صدارتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایمیگریشن کی عارضی معطلی کا اثر ان لوگوں پر ہوگا جو قانونی طور پر امریکہ میں روزگار کے مقاصد سے داخلہ چاہتے ہیں، لیکن ان افراد پر اثر نہیں پڑے گا جو پہلے سے ملک میں مقیم ہیں۔ نئی دہلی میں حکومتی ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت امریکی اقدام سے ہونے والے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی روابط کی بنیاد عوام سے عوام رابطہ ہے۔