امریکہ میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

   

واشنگٹن :امریکہ میں 80 سالہ شوہر نے 10 ہزار ڈالر کے چیک پر جعلی دستخط سے رقم ہتھیانے، چوری اور دھوکا دہی کے باعث اپنی 62 سالہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر برہم خاتون نے شوہر کو گولی ماردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان چند ماہ سے علیحدگی تھی تاہم وہ ایک ہی گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہ رہے تھے۔ شوہر نے طلاق دینے کیلئے دستاویزات تیار کرلئے تھے۔رات گئے خاتون اپنے شوہر کے کمرے میں آئیں جو بستر مرگ پر تھا اور طلاق نہ دینے کی درخواست کی تاہم شوہر نے بیوی کو چور اور دھوکہ باز قرار دیتے ہوئے طلاق کا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیاجس پر بیوی نے غصہ میں آکر گولی ماردی۔