واشنگٹن : امریکہ میں تقریباً 7 دہوں بعد ایک خاتون کو ایک دیگر حاملہ خاتون سے ان کا بچہ چھیننے کی غرض سے قتل کرنے پر زہریلے انجکشن سے سزائے موت پر عمل کیا گیا۔ امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ 52 سالہ لیزا مونٹمگری کوریاست انڈیانا کے ٹیرے ہاؤٹ میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 1:31بجے پر مردہ قرار دیا گیا۔پھانسی ‘وفاقی عدلیہ کی متفقہ تجویز کردہ اور میسوری کے مغربی ضلع کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے’۔امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے سزائے موت دینے کی درخواست کے بعد سزائے موت کی اجازت دی تھی۔