جارجیا : امریکہ کے شہر اٹلانٹا کے تین مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ میں 6 ایشیائی خواتین سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔امریکی پولیس کے مطابق ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں تین مختلف مقامات پر ‘اسپا سینٹرز’ میں فائرنگ واقعے میں ممکنہ طور پر ایک ہی شخص ملوث تھا۔فائرنگ واقعے میں ملوث 21 سالہ مشتبہ ملزم کو اٹلانٹا کے قریب واقعے ‘کرسپ کاؤنٹی’ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ افراد کو نسل پرستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ابھی تک حکام نے ہلاک ایشیائی خواتین کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش کی جاری ہے ۔
