امریکہ نے اروناچل میں چین کی کوشش کو مسترد کر دیا

   

نئی دہلی؍واشنگٹن: امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اروناچل پردیش کو ہندوستان کا حصہ مانتا ہے اور اروناچل پردیش کے 11 مقامات کا نام تبدیل کرکے جنوبی تبت رکھ کر یکطرفہ طور پر علاقائی توسیع پسندی کی چین کی کوششوں کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر ے نے ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں 11 مقامات کے نام تبدیل کرنے کی کوششوں پر امریکی موقف واضح کرنے پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ امریکہ نے طویل عرصے سے اس علاقے کو تسلیم کیا ہوا ہے ۔ اور ہم علاقوں کے نام تبدیل کرکے علاقائی دعوؤں کی توسیع پسندی کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ پیئرے نے مزید کہا کہ اور اسی طرح ایک بار پھر یہ وہ چیز ہے جس کے ساتھ ہم ایک طویل عرصے سے کھڑے ہیں۔