امریکہ نے اسرائیل کے لئے نئی عسکری امداد کی منظوری دے دی

   

واشنگٹن: امریکہ نے ‘ورلڈ سینٹرل کچن ۔ ڈبلیو سی کے ‘نامی بین الاقوامی امدادی تنظیم کے کارکنوں کے قتل کے دن، اسرائیل کو نئی عسکری امداد کی منظوری دی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کیلئے انٹرویو میں 3 امریکی شخصیات نے کہا ہے کہ صدر جو بائڈن انتظامیہ نے یکم اپریل کو اسرائیل کیلئے ہزاروں بموں پر مشتمل نئی عسکری امداد کی منظوری دی اور یہ وہی دن ہے جس دن اسرائیل نے غزّہ پر فضائی حملہ میں ڈبلی سی کے 7 اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔ کہا گیا کہ منظوری سے ثابت ہوا کہ، خواہ اسرائیل قتل کے کتنے ہی سنگین جرائم کیوں نہ کرے اور خواہ امریکہ سے عسکری امداد کو شہریوں کے تحفظ کی شرط کا پابند رکھنے کی اپیلیں کیوں نہ کی جاتی رہیں ، بائڈن انتظامیہ اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل جاری رکھے گی۔