واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل اینٹون سمیلروتھ نے کہاکہ امریکہ نے یوکرائن کو اکتوبر میں 30جیولین اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور 180میزائل دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6کروڑ ڈالر کے پیکیج کے تحت یکم ستمبر کو کیے گئے اعلان کے مطابق یوکرائن کو 23اکتوبر کو 30جیولین اینٹی ٹین میزائل سسٹم اور 180میزائل دیے گئے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس کو روکنے کے منصوبے پر برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس کے ساتھ پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن نے ٹوئٹ میں کہا کہ لز ٹرس کے ساتھ یوکرائن کی سرحد سے متعلق بات ہوئی۔