واشنگٹن ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ انصاف نے ایران کے ایک بڑے تیل بردار بحری جہاز ’گریس ون‘ کو تحویل میں لینے کیلئے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ اس آئیل ٹینکر کو برطانوی بحریہ نے 4 جولائی کو اس شک پر جبرالٹر کے قریب قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ شام کیلئے تیل لے کر جا رہا تھا۔ لیکن جمعرات کے روز جبرالٹر کے ایک جج نے امریکی کوششوں کے برخلاف اس آئیل ٹینکر کو چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔
یوکرائن ہوٹل میں آتشزدگی،آٹھ ہلاک
کیف ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن کے جنوبی ساحلی علاقے اوڈیسا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کے مطابق ٹوکیو اسٹار نامی ہوٹل میں یہ آگ گزشتہ نصف شب کے قریب لگی۔ آگ بجھانے والے عملے نے تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
