واشنگٹن، 15 مئی (یو این آئی)جوہری معاملات پر مذاکرات کے باوجود امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایران سے متعلق اداروں اور مختلف شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ میں جاری نوٹس کے مطابق امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔امریکی محکمہ خزانہ برائے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں میں چین اور ایران میں موجود شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے کن اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔