امریکہ نے بنگلہ دیش میں سیاسی تشدد کی مذمت

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ: امریکہ نے بنگلہ دیش میں جاری سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔امریکہ کی جانب سے یہ تشویش بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن گیشور چندر رائے پر حملے کے حوالے سے ظاہر کی گئی ہے ۔پیر کو مقامی وقت کے مطابق ایک باقاعدہ نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پرتشدد کارروائی کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کی تفصیل امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے ملر سے سوال کیا کہ ڈھاکہ میں لاکھوں لوگوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے ۔ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور حکمران جماعت کے ارکان نے ہفتے کے روز پرامن مظاہرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے جن میں اپوزیشن کے سرکردہ رہنما رائے بھی شامل ہیں۔اپوزیشن کے خلاف بڑھتی ہوئی پولیس کی بربریت اور اس معاملے پر حکومت کے بظاہر سخت موقف کے پیش نظر آپ صورتحال کا کیسے اندازہ لگاتے ہیں؟