تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے ‘اگر ایران کو امریکہ کو براہ راست جواب دینا پڑا تو ایران پوری سرعت اور قوت کے ساتھ جواب دے گا۔’پیر کے روز ترجمان نے کہا ‘ایران نے پہلے بھی جب کبھی خطرہ ہوا ہے تو فیصلہ کن انداز میں جواب دیا ہے۔’ایرانی ترجمان کا یہ بیان امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی طرف سے اتوار کے روز سامنے آنے والے موقف کے بعد سامنے آیا ہے۔ سلیوان نے امریکی چینل ‘این بی سی’ کو بتایا تھا ‘یہ بات میرے لیے کہنا دانشمندی کی بات نہ ہو گی کہ ایران کے حوالے سے کیا کیا امکان ہو سکتا ہے اور کیا کیا امکان نہیں ہو سکتا ہے۔
