امریکہ نے حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل کو نشانہ بنایا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ایک اینٹی شپ میزائل کو مار گرایا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی فورسز نے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ایک اینٹی شپ میزائل پر حملہ کیا جو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں اینٹی شپ میزائل کی نشاندہی ہوئی اور یہ طے پایا کہ اس سے خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کوخطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے اپنے دفاع میں میزائل کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔یہ کارروائی جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کرے گی اور بین الاقوامی آبی سرحدوں کو امریکی بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے زیادہ محفوظ بنائے گی۔دوسری جانب یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغرب میں الحدیدہ شہر پر امریکہ اور برطانیہ نے دو فضائی حملے کیے ہیں۔حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے الحدیدہ شہر کے راس عیسیٰ کے علاقے میں 2 فضائی حملے کیے۔حملے میں جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا اس میں راس عیسیٰ پورٹ بھی شامل ہے جو حدیدہ شہر کی تین بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔اس معاملے پر ابھی تک واشنگٹن یا لندن کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔