واشنگٹن : امریکی پینٹگان نے اپنے فوجی اڈوں پر اور ممکنہ طور پر پر اسرائیل کی طرف سے پھینکے گئے ایرانی حمایت یافتہ گروپ حوثیوں کے ڈرون حملوں اور میزائل حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ اور یہ بھی کہا ہے کہ حوثیوں کے یہ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یہ حملے امریکی تصدیق کے مطابق بھی جمعرات کے روز کیے گئے۔تاہم امریکی پینٹگان نے اپنے کسی باقاعدہ فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ البتہ ایک امریکی سول کنٹریکٹر کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع دی ہے۔ جو ڈرون حملے کے حوالے سے امریکی اڈے پر خطرے کی وارننگ کے وقت پناہ گاہ میں جانے کے دوران دل کے دورے کا نشانہ بنا اور ہلاک ہو گیا۔پینٹگان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے چلائے گئے میزائل ڈرون گرا دییہیں۔ پینٹگان کے پریس سیکرٹری بریگیڈ جنرل پیٹ رائیڈا کا رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا امریکی اڈے پر تین کروز میزائل اور متعدد ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا تھا۔حوثیوں نے یہ میزائل یمن سے چلائے تھے جو بحیرہ احمر کی طرف اسرائیل نشانہ کر رہے تھے۔پینٹگان کے بیان میں کہا گیا ہے امریکہ کا یو ایس ایس کارنے ڈسٹرائر شاملی بحیرہ احمر میں تھا۔ جب اس نے حوثیوں کے چلائے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب شام اور عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایسے ہی ڈرون حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ پریس سیکرٹری پینٹگان نے کہا ‘امریکہ ابھی اس امر کا جائزہ لیتا رہے گا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر کیے گئے ان حملوں کے پیچھے کون تھا۔