ماسکو : روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے روس اور چین کی طرف سے خلا میں ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کی پیشکش کو نظر انداز کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن نے ماسکو پر ایک خطرناک اینٹی سیٹلائٹ میزائل تجربہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ روس نے یہ تجربہ پیر کے روز کیا،جس سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کا عملہ خطرات سے دوچار ہوگیا۔ تجربے کے دوران روس نے اپنے ہی ایک سیٹلائٹ کو تباہ کیا ، تاہم اس کے تباہ شدہ ٹکڑوں کی وجہ سے ا?ئی ایس ایس کے عملے کو کپسولوں میں پناہ لینی پڑی تھی۔