یروشلم ۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو داعش کے قائد ابو ابراہیم القرشی کے قتل کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔ عبرانی ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ کے مطاق تل ابیب حکام شام میں کی گئی کارروائی سے پہلے سے آگاہ تھے۔ قرشی کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کارروائی کا خیرمقدم کیا تھا۔