واشنگٹن : شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد امریکہ نے روس اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔امریکہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد، آرگنائزیشنز شمالی کوریا میزائل پروگرام کیلئے حساس آلات فراہم کررہی تھیں، پابندیاں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو آگے بڑھن یسے روکنے کیلئے کوششوں کا حصہ ہیں۔ امریکہ نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس عالمی سطح پر قابل تشویش پروگراموں میں پیشرفت کیلئے منفی کردار ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے 2017کے بعد سب سے طاقتور میزائل تجربہ کیا تھا۔