امریکہ نے روسی ارب پتی کی کشتی تحویل میں لے لی

   

واشنگٹن : وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ہماری طلب پر فِجی میں، روسی ارب پتی سلیمان کریم اوف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی بڑی کشتی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فجی میں، روسی ارب پتی کریموف کی 300 ملین ڈالر مالیت کی سوپر لگژری یاٹ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔