امریکہ نے ریاستی قرضوں کی حد بڑھا دی

   

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے زیادہ سے زیادہ ریاستی قرضوں کی حد بڑھا دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یوں کانگریس کے ایوان زیریں نے کم از کم فی الحال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے سے بچا لیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت ہے اور انہوں نے اس بارے میں متفقہ رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی۔ یوں امریکی حکومت اب زیادہ سے زیادہ جتنے قرضے لے سکتی ہے، ان کی مالیت میں چار سو اسی بلین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امارات، اسرائیل اوریو ایس وزرائے خارجہ مذاکرات
واشنگٹن : متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کاروں کے مابین واشنگٹن میں آج سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ بات چیت امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کے مابین معمول کے تعلقات کے قیام کے عمل میں توسیع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں ایران کی وجہ سے پائی جانے والی تشویش ایک اہم موضوع ہو گی۔