امریکہ نے شام سے تعلق کی بنیاد پر ماڈل کو مسز ورلڈ مقابلے میں شرکت سے روک دیا

   

نیویارک : امریکہ نے مسز ورلڈ کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی ماڈل لین کلائیو کو مبینہ طور پر ملک شام میں پیدا ہونے کی وجہ سے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ایسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لین کلائیو امریکہ میں ہونے والے مسز ورلڈ کے فائنل مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی تھیں لیکن انہیں امریکہ کی جانب سے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ماڈل لین کلائیو کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اور میری بیٹی کو امریکہ کی جانب سے ویزا دیا گیا لیکن مجھے اس لیے انکار کر دیا گیا کیونکہ میں ملک شام میں پیدا ہوئی۔