امریکہ نے شام پر اسرائیل سے مشاورت نہیں کی: ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 17 مئی (ایجنسیز) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں اس ملک کو ’نئی شروعات‘ دینے کے لیے ختم کی ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے شام کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں اسرائیل سے مشورہ نہیں کیا، حالانکہ صدر احمد الشراع کی انتظامیہ کے بارے میں اسرائیل میں گہری شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، میں نے ان سے اس بارے میں نہیں پوچھا۔ میں نے سوچا کہ یہ صحیح فیصلہ ہے۔ مجھے اس کے لیے کافی سراہا گیا ہے۔ دیکھیں، ہم چاہتے ہیں کہ شام کامیاب ہو۔ یہ بیان انہوں نے چار روزہ مشرق وسطیٰ کے دورہ کے اختتام پر ابو ظہبی سے روانگی کے فوراً بعد دیا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے شام پر عائد پابندیاں اس ملک کو ’نئی شروعات‘ دینے کے لیے ختم کی ہیں۔