امریکہ نے شمالی کوریا کے تین مشتبہ ایجنٹوں پر فرد جرم عائد کر دیا

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے تین کمپیوٹر پروگرامرز کے خلاف ’تباہ کن سائبر حملے‘ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ امریکہ کے مطابق یہ تینوں مشتبہ پروگرامر شمالی کوریا کی فوجی انٹیلی جنس کے لیے کام کرتے ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں سائبر حملے کرتے ہوئے بینکوں اور تجارتی اداروں سے ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر چرانے کی کوشش کی۔ امریکی الزام کے مطابق ان سائبر حملوں کا مقصد شمالی کوریا حکومت کے لیے پیسے جمع کرنا یا پھر امریکہ کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا تھا۔ امریکی خفیہ رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے سائبر حملوں کے لیے ہزاروں ہیکر بھرتی کر رکھے ہیں۔