امریکہ نے عمران خان کے سازش کے دعوؤں کو پریشان کن قرار دے دیا

   

اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی واشنگٹن کی خواہش اجاگر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سازشی دعوے انتہائی پریشان کن ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں پاکستانی معالجین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاکستان ڈیسک نیل ڈبلیو ہاپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو ایک ایسی شراکت داری کے طور پر بیان کیا جس کے بغیر ہم نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، یہ ایک شراکت داری ہے جو ہمارے لئے ضروری ہے۔نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد 25 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان صحت کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرے گا۔پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی مستحکم ہوچکے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ مزید بہتر ہونے کے لیے تیار ہیں۔