امریکہ نے غزہ سے متعلق مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کردیا

   

نیویارک، 6 نومبر (یو این آئی) امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا مسودہ شراکت دار ممالک کو پیش کیا ہے جس کا مقصد صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو تقویت دینا ہے جس میں عالمی استحکام فورس کو تشکیل کرنا بھی شامل ہے ۔ امریکی سفیر مائیک والٹز نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان اور کئی علاقائی شراکت داروں ترکیہ، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ اس مسودے پر غور کیا ہے ۔مسودے پر رائے دہی کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے ۔