امریکہ نے غلط اطلاعات پر قتل عام کیا خفیہ دستاویزات میں انکشاف

   

واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ناقص انٹیلی جنس معلومات پر فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کی فضائی کارروائیاں ناقص انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور رہیں۔۔دوسری جانب رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن بل اربن نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں اور غلطیوں سے سیکھنیکی کوشش کر رہے ہیں۔