واشنگٹن، 11 جون (یو این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والی 6 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بڑے فلسطینی قانونی ادارے “اد دامیر اور مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں پانچ دیگر فلاحی تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور فلسطین کے 6 خیراتی اداروں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔امریکہ کا الزام ہے کہ یہ تنظیمیں غزہ میں انسانی ہمدردی کے کام کے بہانے فلسطینی مسلح گروپوں، خاص طور پر حماس کے عسکری ونگ کی مدد کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے امدادی اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے ۔موقف جاننے کیلیے رابطہ کیا گیا تو اد دامیر اور دیگر متاثرہ تنظیموں کی جانب سے مذکورہ پابندیوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔