واشنگٹن: امریکی حکومت نے چینی اسمارٹ فون مکیرسآومی کارپوریشن، تیل کی تجارت سے وابستہ تیسری سب سے بڑی کمپنی اور کمرشل آئر کرافٹ کارپوریشن سمیت کْل نو کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ان تمام کمپنیوں کو چینی فوج کیساتھ روابط کی بنیاد پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد متاثرہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے امریکیوں کو اس سال نومبر تک اپنے شیئرز نکالنا ہوں گے۔ فوری طور پر بیجنگ حکومت اور ان کمپنیوں کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔