امریکہ نے ملکی ٹکنالوجی روس کو فراہم کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دیں

   

واشنگٹن : امریکہ نے ملک میں تیار کی جانے والی، عسکری و حساس ٹیکنالوجی روس کو فراہم کرنے والے ایک نیٹ ورک پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکہ وزارت خزانہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “ہم نے، امریکہ وزارت انصاف اور وفاقی تفتیشی بیورو کے تعاون سے ، امریکی آجروں سے عسکری و حساس ٹیکنالوجی خرید کر روسی صارفین کے ہاتھ فروخت کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دی ہیں”۔اس دائرہ کار میں ‘یوری یْرییوِچ اوریخوف’ نامی روسی شہری اور اس کی 2 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔