واشنگٹن : امریکہ نے چین کی ژن جیانگ سرکاری تنظیم سے کپاس کی درآمد پر روک لگادی ہے ۔ڈپارٹمنٹ آ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے چہارشنبہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ‘‘امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ سبھی امریکہ بندرگاہوں پر کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے عملے کو ژنجیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کور کے ذریعہ آنے والی کپاس اور کپاس کی مصنوعات کے ساتھ جہازوں کو روک دے ۔